لکھنؤ: محکمہ صحت میں چل رہی لیب ٹکنیشینوں کی ہڑتال جمعرات کو بھی جاری رہی۔ پیتھالوجی میں جانچ نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو نجی پیتھالوجی کا رخ کرنا پڑا۔ ہڑتال کر رہے ٹکنیشینوں کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں کئے جائیں گے ان کی ہڑتال جاری رہے گی۔ دوسری طرف یوپی میڈیکل اینڈ پبلک ہیلتھ منسٹریل ایسوسی ایشن کو ریجنل ادارہ نے ہڑتال جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔راجدھانی میں ہڑتال کی ذمہ داری اجے شریواستو، ایم آر ورما اور شنکر لال ورما کو سونپی گئی ہے۔