سڈنی۔آسٹریلیا میں بلے باز فلپ ہیوز کیلئے ان کے مداحوں سے لے کرساتھی کرکٹر اپنے اپنے انداز میں محبت اور خراج تحسین پیش کر رہے ہیں اور اسی کے چلتے پیر کو ایک کلب میچ کے دوران گھریلو ٹیم نے ریکارڈ سے کچھ دور ہونے کے باوجود ہیوز کے ٹسٹ کیپ نمبر 408 پر اپنی اننگ ڈکلیئرکرنے کا اعلان کر دیا۔کلب ٹیم کے کھلاڑیو ںنے حریف ٹیم کے خلاف اپنے میچ میں کلب کے ریکارڈ سے کچھ دور ہونے کے باوجود اپنی اننگز ڈکلیئرکر دی۔ ٹیم اپنے کلب ریکارڈ سے اس وقت صرف 11 رن دور تھی لیکن ہیوز کو خراج عقیدت دینے کے لیے ٹیم نے ریکارڈ کو چھوڑ کراپنی اننگز 63 اووروں میں 408 رن کے اسکور پرڈکلیئرکرنے کا اعلان کر دیا۔ 408 ہیوز کا ٹسٹ کیپ نمبر ہے۔ ہیوز کا بائونسر لگنے سے انتقال ہوا
ہے۔اب کھلاڑیوں نے میدان کو اننگزڈکلیئر کرنے کے بعد چھوڑا تواس وقت 63 اوور ہوئے تھے۔ شیفیلڈ شیلڈ میچ کے دوران جب 25 سالہ ہیوز کے ساتھ دردناک حادثہ ہوا تو اس وقت ہیوز بھی 63 رن پر ناٹ آؤٹ تھے۔ ہیوز کے اس اسکور کو بھی اسکوربورڈ پر دکھایا گیا ہے اور انہیں ریٹائرڈ ہرٹ دینے کی بجائے آؤٹ رکھا گیا ہے۔ میکارتھر نے اپنے انوکھے انداز میں دی گئی خراج تحسین کے بارے میں کہاہم نے سوچا کہ اگر ہم 408 کے اسکور تک پہنچیں گے تو اننگزڈکلیئر کردیں جو ہیوز کیلئے خراج تحسین ہوگی۔ لیکن جب ہم گراؤنڈ پر تھے تو اس وقت ہمیں یہ بھی نہیں پتہ تھا کہ ہم نے 63 اووروں میں یہ اسکور بنایا۔ یہ غیر معمولی ہے۔ یہ ہیوز کا اسکور بھی ہے۔اس درمیان آسٹریلیا کے وزیر اعظم ٹونی ایبوٹ نے پارلیمنٹ میں بھی ہیوز کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا ہیوز کے انتقال سے ملک والے اتنے متاثر پس ہوئے ہیں۔ کرکٹر کا انتقال انتہائی کم عمر میں ہوا ہے۔وہ ٹسٹ ٹیم میں واپسی کرنے والے تھے اور اپنے آخری میچ کے دوران ناٹ آئوٹ 63 رن پر تھے۔ کھیل فخر محسوس کرتا ہے نہ کہ دکھ کا۔ ہم تمام اس نوجوان کھلاڑی کو اپنی جانب سے خراج تحسین دیتے ہیں۔آسٹریلوی بلے باز ہیوز کو خراج عقیدت دینے کے لیے بدھ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ عام عوام کے لیے کھول دیا جائے گا اور ان کے جنازہ کا بھی لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔مقامی میڈیا کے مطابق سڈنی کرکٹ گراؤنڈ سے چینل نائن پرسیدھا نشریات ہوگا جسے بڑی اسکرین پر دکھایا جائے گا۔ 25 سالہ ہیوز کا جنازہ ان کے آبائی شہر میکسولے میں بدھ کو ہوگا۔سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کے چیف ایگزیکٹو جیمی برکلے نے کہافلپ نے سڈنی گراؤنڈ پر ہی اپنے فرسٹ کلاس کرکٹ کی شروعات کی تھی۔انہوں نے اسی گراؤنڈ پر سب سے زیادہ گھریلو اور ٹسٹ کرکٹ آسٹریلیا کے لیے کھیلے ۔ نیو ساؤتھ ویلز کے لوگوں کو سڈنی گراؤنڈ پرہمارے کھلاڑی ہیوز کو خراج عقیدت دینے کے لیے مدعو کرتے ہیں۔ یہ گراؤنڈ پر جہاں ہیوز کو سب سے زیادہ کامیابی ملی وہاں پر آ کر وہ لوگ جنہیں بلے باز سے سبق ملا ہو خراج دے سکتے ہے ۔غور طلب ہے کہ شیفیلڈ شیلڈ میچ کے دوران فاسٹ بولر سین ایبوٹ کے ایک بائونسر سے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ہی ہیوز کو چوٹ لگ گئی تھی جس کے بعد ان کا انتقال ہو گیا۔ میچ کے دوران وہ ناٹ آؤٹ 63 رن پر تھے۔