جالندھر۔پنجاب کے ہاکی کھلاڑی گروندر سنگھ چانڈی (25) اور کھلاڑی منجیت کور (30) جلد ہی شادی کے اٹوٹ بندھن میں بندھ جائیں گے۔دونوں نے زندگی کی ڈور ساتھ ساتھ آگے بڑھانے کا فیصلہ لیتے ہوئے چار دن قبل یہاں سگائی کر لی ہے۔ہاکی کھلاڑی چانڈی اسی سال کے شروع میں ہوئی ایشیائی کھیلوں میں ہندوستانی ہاکی ٹیم کا حصہ تھے جس نے فائنل میں پاکستان کو شکست دے 16 سال کے وقفے کے بعد طلائی تمغہ جیتا تھا۔چانڈی 2012 کے اولمپک کھیلوں میں بھی ہندوستانی ہاکی ٹیم میں تھا۔وہیں منجیت دو بار اولمپک میں ملک کی نمائندگی کر چکی ہے۔ سال 2008 کے اولمپک میں و
ہ چار ضرب 400 ریلے دوڑ کے فائنل مقابلے میں پہنچنے میں کامیاب رہی تھی۔ سال 2004 میں 400 میٹر کی دوڑ میں 50۔ 05 سیکینڈ کا قومی ریکارڈ بھی اس کے نام ہے۔وہ اس وقت پنجاب پولیس میں پولیس کے برے عہدے پر ہے۔ فی الحال شادی کی تاریخ ابھی پکی نہیں ہوئی ہے۔ منجیت کیلئے رشتہ کے بھائی دوندر سنگھ نے ڈھونڈھا جو خود بھی ایتھلیٹ ہے۔ دوندر اور چامڈی آپس میں اچھے دوست ہیں۔ بات چیت آگے بڑھنے پر دونوں کے خاندان رشتے کیلئے تیار ہو گئے۔ کور نے بین الاقوامی مقابلوں میں 100 سے بھی زیادہ تمغے جیتے ہیں۔سال 2006 میں اس نے میلبورن دولت مشترکہ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا اور اسی سال اسے ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ اس نے سال 2010 کے دہلی دولت مشترکہ کھیلوں اور اسی سال ایشیائی کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتے تھے۔کھیل ہی کھیل میں میں اسکی حصولیابی کو دیکھتے ہوئے سال 2011 میں اسے پنجاب پولیس میں منتخب کیا گیا تھا۔