نئی دہلی(وارتا) کار بنانے والی ملک کی سب سے بڑی کمپنی ماروتی سوزوکی انڈیا(ایم ایس آئی) کی گاڑیوں کی نومبر میں کل فروختگی ۵ء۱۹فیصد بڑھ کر ایک لاکھ دس ہزار ۱۴۷؍اکائی پر پہنچ گئی جبکہ گذشتہ سال اسی ماہ میں یہ ۹۲ ہزار ۱۴۰ گاڑی رہی تھی۔
کمپنی نے جاری بیان میں کہا کہ اس دوران گھریلو بازار میں اس نے ۱۰۰۰۲۴ گاڑیاں فروخت کی ہیں جو نومبر ۲۰۱۳ کے ۹۵۵۱۰ گاڑیوں کے مقابلے ۱۷فیصد زیادہ ہے۔حالانکہ آلٹواے اسٹار اور ویگن آر جیسی چھوٹی درجے کی کاروں کی فروختگی میں معمولی گراوٹ درج کی گئی ہے اور یہ ۳۸۰۴۰کار سے کم ہوکر ۳۷۷۴۶کار پر آگئی ہے۔ اس نے کہا کہ اس دوران سوئفٹ ایسلیو،رتز،ڈیزائر جیسی کمپیکٹ درجے کی کاروں کی فروختگی ۸ء۱۳ فیصد بڑھ کر ۳۷۳۳۹ ؍اکائی پر پہنچ گئی ہے جبکہ گذشتہ سال اسی مدت میں ۳۲۸۰۴ کار رہی تھی۔
ایم ایس آئی نے کہا کہ اس دوران کمپیکٹ سیڈان ڈیزائر ٹور
کی فروختگی ۶۰۴ کار کے مقابلے میں تین گنا بڑھ کر ۱۹۸۹؍اکائی پر پہنچ گئی۔ کمپنی کی اکتوبرمیں پیش ہوئی مڈ سائز سیڈان سیاز کی فروختگی ۵۲۳۲ کار رہی۔ کمپنی کے یوٹیلٹی گاڑیاں جیسے جپسی،گرینڈ ویٹارا اور آرٹیگاکی کی فروختگی ۵۸۴۰ گاڑیوں کے مقابلے ۶ء۵ فیصد کم ہوکر ۵۵۱۵؍اکائی پر آگئی ہے جب کہ اومنی اور ایکو کی فروختگی نومبر ۲۰۱۳ کے ۸۰۲۱ گاڑیوں سے ۵۲ فیصد سے بڑھ کر ۱۲۲۰۳ گاڑیوں پر پہنچ گئی ہے۔ اس دوران کمپنی کی برآمدات میں ۷ء۵۲ فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے اور یہ ۶۶۳۰ گاڑیوں سے بڑھ کر ۱۰۱۲۳ گاڑیوں پر آگئی۔