بلند شہر، 2 دسمبر (یو این آئی) اترپردیس میں بلند شہر کے شکار پور علاقے میں آج گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک مکان منہدم ہوگیا۔ اتفاقاً حادثے کے وقت مکان خالی ہونیکی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس نے بتایا کہ ویر گاؤں میں دھرم پال نامی ایک شخص کی بیوی کسی کام سے گھر سے باہر ہوگئی تھی جبکہ اس کی دو بیٹیاں اور بیٹا اسکول گئے ہوئے تھے اسی دوران تیز دھماکے کے ساتھ سلنڈر پھٹ گیا اور چند ہی لمحوں میں مکان منہدم ہوکر ملبے میں تبدیل ہوگیا۔
دھماکہ کی وجہ سے آس پاس پاس کے کچھ مکانوں میں بھی دراڑیں آگئی ہیں۔ اس حادثے کی وجہ سے آس پاس بھگڈر مچ گئی۔ اس بات کا پتہ لگایا جارہا ہے کہ سلندر کس وجہ سے پھٹا ہے۔
خیال رہے کہ مذکورہ ضلع میں 22 ستمبر کو شکار علاقے میں بس میں سلنڈر پھٹنے سے 42 افراد کی موت ہوگئی تھی۔ تقریباً دو ماہ پہلے کھتری باڑہ محلے میں دو سلنڈروں میں آگ لگنے سے ایک بچے سمیت دو افراد بری طرح جھلس گئے تھے۔ اس سے قبل حسن پور گاؤں میں سلنڈر پھٹنے سے ایک مکان زمین دوز ہوگیا تھا۔