بریلی۔ (نامہ نگار)بدمعاش بندمکان کے تالوں کو توڑ کر گھر میں رکھی ہوئی نقد رقم اورزیورات چوری کرکے فرارہوگئے ۔چوری کی واردات کے بارے میں اہل خانہ کو گھر واپس پہنچنے کے بعد معلوم ہوا۔موقع پر پولیس بھی پہنچ گئی جائے واقعہ پر فیلڈیونٹ کوبھی طلب کرلیا گیا ۔ اہل خانہ کی تحریرپر نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔ بارہ دری کے جگت پور علاقہ میں رہنے والے سوربھ گپتا مقامی اخبار میں ملازمت کرتے ہیں سوربھ اپنے رشتہ دار کے شادی میںشامل ہونے میں رامپور گئے ہوئے تھے۔دوشنبہ کو جب وہ گھر پہنچے تو انھوں نے دیکھا کہ گھر کا تالہ ٹوٹا ہواتھا۔