لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ محنت قوانین میں ترمیم و ملک میں ایف ڈی آئی نافذ کرنے کے خلاف اترپردیش ٹریڈ یونین کانگریس و بھون نرمان کرم کار مزدور یونین آئندہ پانچ دسمبر کو راجدھانی واقع چار باغ ریلوے اسٹیشن سے بڑا جلوس نکال کر اسمبلی پر دھرنا و مظاہرہ کرے گی۔ دو شنبہ کو اس سلسلہ میں حضرت گنج واقع پریس کلب میں منعقد پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کرمکار مزدور یونین کے جنرل سکریٹری پرمود پٹیل نے کہا کہ گزشتہ تیس جولائی ۲۰۱۴ء کو یو پی میں نان ریزیڈنٹ انڈین محکمہ بازآبادکار ہندوستانیوں سے متعلق محکمہ کی تشکیل کا اعلان کیا گیا جس س
ے مزدور طبقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ محکمہ سے جڑے تعمیری کاموں میں باز آبادکار باشندوں کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے کے مقصد سے یو پی کے مشہور طبقہ کے مفاد کی خانہ پُری یقینی ہو سکے گی۔اسی دوران مزدور یونین نے حالیہ دنوں میں عراق میں پھنسی تعمیری کمپنیوں میں تعینات مزدوروں کو حکومت ہند کے ذریعہ بخیریت واپس لائے جانے پر خوشی ظاہر کی۔ حالانکہ انہوں نے ملک سے باہر دیگر پڑوسی و خلیجی ممالک میں مختلف ریکروٹنگ ایجنسیوں کیلئے ذریعہ ناجائز طور پر ہندوستانی مزدوروں کو کام دلانے پر اعتراض ظاہر کیا۔ واضح ہو کہ ملک میں کیرلا، آندھرا پردیش، تمل ناڈو، گجرات، پنجاب، ہریانہ، بہار اور اترپردیش سے بڑے پیمانے پر باز آباد کار مزدور کام کی تلاش میں مذکورہ ممالک میں جاتے ہیں۔ یونین نمائندوں نے بتایا کہ مزدوروں کے مفاد کو دیکھتے ہوئے کیرلہ حکومت نے وہاں پرنورکا نان ریزیڈنٹ یونین محکمہ قائم کیا ہے جو اس ریاست کے بین الاقوامی باز آبادکاری مزدوروں کے سماجی و اقتصادی بہبود کے مقصد سے چلایا جا رہا ہے۔ ایسے میں مزدور یونین نے یو پی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست کے نورکا محکمہ میں بھی بین الاقوامی باز آباد کاری مزدور بہبودی بورڈ کا قیام کیا جائے اور ساتھ ہی اسے اترپردیش بھون و دیگر کرمکار کلیان بورڈ سے جوڑا جائے۔ وہیں یونین کے سکریٹری پرنس ورما کا کہنا ہے کہ غیر تنظیمی علاقوں کے مزدوروں کیلئے بنائے گئے مرکزی قانون سماجی تحفظ ایکٹ ۲۰۰۸ء کو یو پی حکومت ضوابط بناکر نافذ کرے۔ اس موقع پر جوائنٹ جنرل سکریٹری راجیش ورما، پروپگنڈہ سکریٹری راجت رام درشن اور کامیکشا گپتا سمیت دیگر مزدور نمائندے موجود تھے۔