لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔کاکوری علاقہ میں سڑک حادثہ میں ایک پھیری دکاندار کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ سیتاپور کے رہنے والے ۵۵ سالہ امانت علی پھیری لگاکر دری فروخت کرتے تھے ۔ وہ موجودہ وقت کاکوری کے دوبگا پاور ہاؤس کے پاس رہ رہے تھے۔ امانت ۲۷؍نومبر کو دری لیکر پاور ہاؤس کے سامنے سڑک پار کر رہے تھے۔ اسی درمیان تیز رفتار موٹر سائیکل نے انہیں ٹکر مار دی۔ جس کے سبب وہ شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ مقامی لوگوں نے انہیں علاج کیلئے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران دو شنبہ کی صبح ان کی موت ہو گئی۔
امانت کے پسماندگان میں بیوی منی اور بیٹے رحمت، حشمت اور تین بیٹیاں ہیں۔