لکھنؤ(بھاشا)۔اترپردیش میں گنے کی پیرائی سیشن ۲۰۱۵ کے دوران اب تک ۴۵شکرملوںنے اپنی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔ریاست کے پرنسپل سکریٹری گنا اور شکر صنعت راہل بھٹنا گرنے بتایاکہ پیرائی سیشن ۲۰۱۵میں اب تک ۴۵شکرملوںنے پیرائی کے کام کا آغازکردیاہے جن میں ۱۴کوآپریٹیوملیں اور ۳۱نجی زمرے کی ملیں شامل ہیں۔انہوںنے کہاکہ اب تک کل ۵۶ء۸۶لاکھ کنٹل گنے کی پیرائی ہوچکی ہے جس سے ۲۸ء۷لاکھ کنٹل شکر کی پیداوارہوئی ہے۔مسٹر بھٹناگرنے کہاکہ گنا محکمہ کے افسران کو ہدایات دی گئیں ہیں کہ وہ شکرملوں کے ذریعہ کئے جانے والے گنے کی تول کی جانچ کرتے رہیں۔ کہیں سے بھی گھٹ تولی کی شکایات آنے پراس کے خلاف سخت تعذیری کارروائی کی جائے۔