لکھنؤ۔اترپردیش کی موجودہ حکومت معذور افراد کے تئیں نہایت حساس ہے۔ معذور افراد کی ترقی اور ان کی گزر-بسر کیلئے حکومت کے ذریعہ بنائی گئی ’معذور بازآبادکاری پالیسی‘ انہیں مساوی مواقع فراہم کرے گی۔ معذور افراد کو قدرت نے عام انسان کے طرح موقع نہیں دیا۔ معذوریت زندگی میں کافی دشواریاں پیدا کرتی ہے، پھر بھی جسمانی طور پر معذور بچوں نے عام بچوں کی طرح ثقافتی پروگرام پیش کیا۔ سماج کو بھی ان بچوں کے صبر، بہادری اور جوش سے تحریک لینی چاہئے اور ان کیلئے بھی کوشش کرنی چاہئے تاکہ سبھی معذور افراد عام زندگی بسر کر سکیں۔ان خیالات کا اظہار اترپردیش اسمبلی کے اسپیکر ماتا پرساد پانڈے نے آج ’یوم عالمی معذوریت‘ کے موقع پر ریاست کے معذور افراد ترقیاتی محکمہ کے ذریعہ اندرا گاندھی پرتشٹھان، گومتی نگرمیںمنعقد ریاستی سطحی انعام اور اعزازی تقریب میں کیا۔ریاست کے وزیر پسماندہ طبقہ بہبود اور معذور افراد ترقیات امبیکا چودھری نے اس موقع پر کہا کہ ریاستی حکومت نوجوان اور حوصلہ مند وزیراعلیٰ کی قیادت میں پوری حساسیت کے ساتھ معذور افراد کے مفاد کیلئے کئی اسکیمیں چلائی ہیں اور ان کی ترقی کیلئے معذور بازآبادکاری پالیسی-۲۰۱۴ بنائی ہے۔