لکھنؤ(بیورو)اترپر دیش کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا کہ معذور افراد کی ترقی اوربا عزت زندگی بسر کر نے کیلئے ریا ستی سر کار نے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی ۔ انہوں نے بچوں کیلئے درشٹی تنظیم کے ذریعہ کیے جا رہے کاموں کی تعریف کر تے ہوئے کہاکہ تنظیم کی مدد سے متعدد معذور بچوں کو تر بیت دیکر انہیں خود کفیل بنا یا گیا ہے ۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سر کا ری رہا ئش گاہ پر عالمی یوم معذو ر کے مو قع پر درشٹی تنظیم کے معذور بچوں کو خطاب کر رہے تھے۔ اس مو قع پر انہوں نے mumkinhai.com ویب سائٹ کو عوام کو معنو ن کرتے ہوئے کہا کہ سائٹ پر معذور افراد
کی مدد کیلئے ریا ستی حکومت کے ذریعہ چلائی جا رہی اسکیموں کی تفصیلی معلومات دستیا ب رہے گی ۔ ساتھ ہی معذور افراد کے لیے کام کر نے والے رضاکار ادارے اور دیگر افراد بھی اس سائٹ سے منسلک ہو کر معذوروں کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے یقین دلا یا کہ ریاستی حکومت معذور افراد کے بہتر مستقبل کو ذہن میں رکھتے ہوئے آگے بھی کام کر تی رہے گی ۔ تاکہ انہیں سماج میں با عزت زندگی جینے کا موقع مل سکے۔
مسٹر یا دو نے درشٹی تنظیم کے تقریباً ۵۰ بچوں کو پھل ، مٹھا ئی اور دیگر انعامات تقسیم کیے ۔ تنظیم کے بچوں نے تر بیت کے دوران تیا ر کیے گئے شال اور دیگر سامان وزیر اعلیٰ سمیت دیگر موجود وزراء کو پیش کر اعزاز بخشا۔ بچوں نے اس مو قع پر ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے ۔ پر وگرام کو خطاب کر تے ہوئے وزیر برائے پسماندہ طبقہ اور اقلیتی بہبود امبیکا چو دھری نے معذور افراد کے تئیں سماج کی فکر میں تبدیلی لا نے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت ایسے بچوں کی ترقی کیلئے مسلسل کو شش کر رہی ہے اور آگے بھی ان کی بہتری کے لیے ضرور ت کے مطابق فیصلہ لے گی ۔
اس سے قبل ہیریش بہا در نے تفصیل سے ادارے کی کا رگزاریوں کی معلومات فراہم کرتے ہوئے حاضرین کا استقبال کیا ۔ پروگرام کی نظامت جناب انشو مالی شر ما نے کیا ۔ اس مو قع پر وزیر تعمیر ات عامہ شیو پال سنگھ یا دو ، وزیر سیا سی پنشن راجیندر چو دھری ، وزیر ریاست (آزاد چارج ) خواتین بہبو د اور ثقافت ارون کمار ی کو ری ، وزیر ریا ست توانائی یاسر شاہ ، پرنسپل سکریٹری خواتین و اطفال ترقی رینو کا کمار، سکریٹری معذور افراد ترقی انیل کمار سا گر ، اسپیل سکریٹری وزیر اعلیٰ رگزیان سیمفل اور جی ایس نوین کمار ، ڈاکٹر اطلاعات آشوتوش نرنجن سمیت دیگر لوگ موجود تھے ۔