لندن۔ بالی ووڈ اداکارہ پرنیکا چوپڑا نے ایک بار پھر سب سے پرکشش ایشیائی خاتون کا خطاب جیت لیا ہے۔ گذشتہ برس وہ اس خطاب کو کیٹرینا کیف کے ہاتھوں گنوا چکی تھیں۔ بتیس سالہ اداکارہ اور گلوکارہ پرینکا برٹین کے ہفتہ وار اخبار کی جانب سے منعقد سالانہ ووٹنگ میں اولین پچاس امیدوار کی فہرست میں پہلے مقام کو حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ مشہور ٹی وی اداکارہ درشٹی دھامی ایک وقت پر اس دوڑ میں سب سے آگے چل رہی تھیں لیکن بہت ہی کم فرق سے وہ دوسرے مقام پر رہیں۔ انکی ساتھی ٹی وی اداکارہ ثانیہ ایرانی تیسرے مقام پر رہیں۔ جبکہ گذشتہ سال کی فاتح کٹرینا کیف چوتھے مقام پر پہنچ گئیں۔ پرینکانے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اس کے لائق بننے کیلئے میں نے کیا کیا لیکن میں خوشی خوشی اس خطاب کو قبول کرتی ہوںکہ میں بہت اچھا محسوس کررہی ہوں۔ اور مجھے ایک بار پھر سے ایسٹن آئی کی سب سے سکسی خاتون کہاگیا۔ اس کا فیصلہ دنیا بھر میں عوام کی رائے کی بنیاد پر ہونے کی بات اسے اور بھی خاص بنا دیتی ہے کہ ووٹ دینے والے ہر شخص کو بہت سا پیار۔ ہمیں وہی رہیں جو آپ ہیں۔ ایسٹن آئی شو بز کے مدیر سیکسیٹ ایشین فہرست کے بانی اور ججوںکے پینل کے سربراہ اسجاد نظیر نے اس سال فہرست میں پہلے مقام پر رہیں پرینکا کو ہندوستان کی ایک اہم بین الاقوامی علامت قرار دیا۔ نظیر نے کہا کہ دنیا کی سب سے خوبصورت خواتین میں سے ایک ہونے کے علاوہ پرینکانے اہم ترین انسانیت کے کام کرکے یہ دکھایا ہے کہ وہ اندرونی طور پر بھی خوبصورت ہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے ان خبروں پر کہا جن میں ان کے ایک فلیٹ کا استعمال سیکس ریکٹ چلانے کیلئے کئے جانے کی بات کہی گئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ انہیں اس بارے میں کوئی بھی معلومات نہیں ہے کہ ان کی جائداد میں کیا ہورہا ہے اور نہ ہی وہ اس بات کی جاسوسی کرتے ہوئے گھومتی ہیں۔ لڑکیوں کو آگے بڑھانے کیلئے چلائی جارہی مہم میں شرکت کرنے کیلئے راجدھانی پہنچی پرینکا نے بتایا کہ جب ہم اپنی جائداد کسی کو کرائے پر دیتے ہیں توہم بیڈ روم میں یہ جاکرنہیں دیکھتے کہ وہاں کیا ہورہا ہے ۔ اس لئے مجھے کوئی معلومات نہیں ہے کہ وہاں پر کیا چل رہا ہے ایسی خبر یں تھیں کہ ممبئی پولیس نے پرینکا چوپڑا کی اندھری واقعہ بلڈنگ میں مبینہ طور پر چل رہے سیکس ریکٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ حالانکہ ابھی اس معاملے کی جانچ چل رہی ہے۔ پرینکا نے کہا کہ یہ معاملہ پولیس کے پاس ہے اور پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔ ہم قانون پر عمل کرنے والے شہری ہیں اور اگر ایسا کچھ بھی ہے تو قانون کے خلاف ہے۔ تو ظاہر ہے کہ ہم پولیس کا ساتھ دیں گے۔ پرینکا چوپڑا نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم باجی رائو مستانی کی شوٹنگ کے دوران بے ہوش ہونے کی خبروں کی بھی تردید کی۔