قنوج(بھاشا)قنوج ضلع میں ایک دلت لڑکی کی موت ہوگئی۔لڑکی کو چھیڑخانی کی مخالفت پر ایک نوجوان نے زندہ جلا دیاتھا۔ایس پی انل جین نے بتایاکہ تال گرام تھانہ علاقہ کے گائوں ایوب پور میں بی اے کی طالبہ سندھیا(۱۸)گھر پر تنہاتھی۔اسی دوران گائوں کا ایک نوجوان سرمن سنگھ گھر میں داخل ہوگیا اورسندھیا سے چھیڑخانی کرنے لگا۔مزاحمت کرنے پر سرمن نے سندھیا پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگادی ۔چینخ پکار سننے پر مقامی لوگوں نے آگ کو بجھایا۔ ایس پی نے بتایاکہ شدید طورسے جھلسی ہوئی سندھیا کو صحت مرکز میں داخل کرادیا جہاں ڈاکٹر نے اسے کانپور کے ہیلٹ اسپتال میںداخل کرنے کیلئے کہا ۔ ہیلٹ اسپتال میںعلاج کے دوران سندھیا کی موت ہوگئی۔مسٹرجین نے بتایاکہ واردات کو انجام دینے کے بعد سرمن فرارہوگیا۔پولیس کی تین ٹیمیں سرگرمی سے اسے تلاش کررہی ہیں۔