لکھنؤ: راجہ جی پورم بجلی سب اسٹیشن کی ہائی ٹینشن لائن کی زد میں آنے سے ایک بندر جھلس گیا جس سے وہ نیچے گر گیا۔ بندر کے نیچے گرتے ہی کثیر تعداد میں دیگربندر وہاں جمع ہو گئے اور تقریباً تین گھنٹوں تک جم کر کود پھاند مچائی۔ اس دوران انہوں نے ملازمین کو تار تک نہیں جوڑنے نہیں دیا۔ جمعرات کی صبح راجہ جی پورم ۳۳؍۱۱ کے وی بجلی سب اسٹیشن کے یارڈ میں ایک بندر داخل ہو گیا۔ ملازمین نے جب اس کو بھگانے کی کوشش کی تو یارڈ کے اندر ہی ادھراُدھر کودنے لگا جس سے وہ گیارہ کے وی لائن سے ٹکرا گیا ۔ بندر کے ٹکراتے ہی تار ٹوٹ گیااور پُر زور آواز کے ساتھ بجلی گل ہو گئی۔ دوسری طرف کرنٹ لگنے سے بندر بری طرح جھلس گیا۔ بندر کرنٹ لگنے سے شدید طور سے جھلس گیااس کو یارڈ میں گر دیکھ کر دوسرے بندر بھی جمع ہو گئے۔ جب ملازمین نے ان کو بھگانے کی کوشش کی تو ان کو دوڑا لیا۔ بندر یہاں تقریباً تین گھنٹے تک جمع رہے اور ادھر اُدھر کود پھاند مچاتے رہے۔ یہاں تک کہ ملازمین کو بھی اندر نہیں آنے دیا جس کی وجہ سے وہ تار نہیں جوڑ سکے۔ بجلی گل ہونے کے بعد یہاں ہنگامہ آرائی بھی شروع ہو گئی جس سے موقع پر پولیس بھی پہنچ گئی۔ بڑی کوشش کے باوجود پولیس بھی بندروںکو نہیں بھگا سکی۔ کافی دیر کے بعد جب زخمی بندر کو ہوش آگیا تو اس کے بعد بندروں نے یارڈ کو خالی کیا۔ بندروں کے یارڈ سے جانے کے بعد ملازمین نے تار کی مرمت کی اور دوبارہ بجلی سپلائی شروع کی۔