لکھنؤ، 5 دسمبر (یو این آئی) اترپردیش کے مختلف حصوں میں گہری دھند کی چادر چھائی ہوئی ہے جس کی وجہ ہوائی جہاز ، سرک اور یل ہر طرح کی آمدورفت میں خلل پڑ گیا۔جمعرات کی رات کہرا چھایا تھا جس کی وجہ سے لکھنؤ سے صبح روانہ ہونے والی کئی پروازوں کو منسوخ کیا گیا اور کئی کی روانگی میں تاخیر کرنی پڑی۔تین درجن سے زیادہ ٹرینیں دھند کی وجہ سے دیر سے چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات نے آج اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سرد لہر کا آغاز ہوگیا ہے اور آئندہ چند روز میں کہرے کی صورتحال ایسی ہی رہے گی۔سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ دھند کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک بھی متاثر ہے۔
محکمہ موسمیات کے علاقائی ڈائرکٹر جے پی گپتا نے کہا ہے کہ اگلے ہفتہ تک بھی ٹھنڈ اور دھند جاری رہے گی کیونکہ ریاست میں سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔موسم میں اچانک تبدیلی کی وجہ سے بجلی کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے اترپردیش پاور کارپوریشن لمیٹیڈ کو مزید بجلی خریدنی پڑے گی۔کل یہاں لکھنؤ میں محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 243 رہا جو معمول سے دو ڈگری کم ہے جبکہ کم از کم درجہ حرارت 78 رہا جو معمول سے دو ڈگری کم ہے۔