لکھنؤ(نامہ نگار)موہن لال گنج علاقے میں رہنے والی ایک لڑکی کے ساتھ اس کے پڑوس میں رہنے والے ایک لڑکے نے عصمت دری کی اس کے بعدملزم نے لڑکی کومنھ بند رکھنے کی دھمکی دی۔ لڑکی کی ذہنی حالت بگڑنے پراس واردات کی اطلاع اہل خانہ کومعلوم ہوئی۔ گائوںمیں پنچایت میں متاثرہ فریق پرسمجھوتے پردبائو بھی ڈالاگیا۔ لیکن متاثرہ فریق نے ملزم لڑکے کے خلاف نامزد رپورٹ درج کرائی ہے ۔ پولیس نے ملزم کوگرفتارکرلیاہے ۔موہن لال گنج کے گوپال کھیڑاکی رہنے والی ایک لڑکی ایک ماہ قبل اپنے گھرپرتنہاتھی۔ اس درمیان لڑکی کے پڑوس میںرہنے والاشہ زور شبھم لودھی جبراً گھرمیںگھس گیااور لڑکی کے ساتھ عصمت دری کی ۔ملزم نے لڑکی کومنھ بندرکھنے کی دھمکی دی اورایسا نہ کرنے پرملزم نے لڑکی کو بدنام کرنے ک
ی بات بھی کہی۔ ڈر کے سبب لڑکی خاموش رہی۔ دریں اثنا لڑکی کی ذہنی حالت بگڑنے لگی۔ بدھ کو اچانک لڑکی کی طبیعت خراب ہوگئی اس کے بعد لڑکی کی ماں اس کوڈاکٹر کے پاس لے کرپہنچی۔
اس کے بعد جب اہل خانہ نے لڑکی سے اس کی اس حالت کے بارے میںپوچھ گچھ شروع کی تولڑکی نے اپنے ساتھ ہوئی واردات کے بارے میں بتایا ۔
متاثرفریق نے جب اس کی شکایت ملزم کے گھروالوں سے کی توپنچایت بلائی گئی۔ پنچایت میں متاثرفریق پرسمجھوتاکرنے کادبائو ڈالا گیا۔ لیکن متاثر فریق نے اس بات کی اطلاع پولیس کودی۔ موقع پرپہنچی پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے ملزم شبھم لودھی کے خلاف نامزدرپورٹ درج کرلی ہے۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کو طبی معائنے کیلئے بھیج دیاہے ۔ پولیس نے ملزم لڑکے کوگرفتار بھی کرلیاہے ۔