بالی وڈ کے کے مطابق وہ خود کو ایک اچھا فنکار تو مانتے ہیں لیکن وہ سٹار نہیں ہیں۔بی بی سی سے بات کرتے ہوئے منوج واجپئی نے کہا کہ ایک سٹار کے اندر خاص خصوصیت ہوتی ہے اور ان میں یہ قابلیت نہیں ہے۔منوج باجپئی نے صرف مخصوص فلموں میں کام کرنے کے بات کرتے ہوئے کہا کہ’میں خالص مسالا فلموں کی طرح رومانوی کردار ادا نہیں کر سکتا۔‘انھوں نے مزید کہا:’ ایسے کردار جو میں کر سکتا ہوں اور جو مجھے آتے ہیں وہ میں فوراً قبول کر لیتا ہوں۔‘منوج باجپئی کے مطابق اچھے کردار کے لالچ میں کئی بار بہت کم معاوضے کے عوض اداکاری بھی کی ہے۔’لیکن اب میں ایسا نہیں کروں گا کیونکہ میں نے طے کیا ہے کہ جتنے پیسوں کا حق دار ہوں اس سے کم میں کوئی فلم نہیں کروں گا۔‘منوج باجپئی کے مطابق فلمی پارٹیوں میں جانا پسند نہیں ہے اور وہ رات کو جلد سونا اور اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں۔منوج باجپئی کے مطابق اپنی زندگی اور پیشے سے کافی مطمئن ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ان کی اگلی فلم کی جلد ہی شوٹنگ شروع ہونے والی ہے جس میں ان کا کردار ایک ہم جنس پرست پروفیسر کا ہے۔منوج باجپئی کی آئندہ سال کے آغاز پر فلم ’تیور‘ ریلیز ہو رہی ہے جس میں ان کے ساتھ ارجن کپور اور سوناکشی سنہا نے کام کیا ہے۔منوج باجپئی کا تعلق بہار سے ہے اور بالی وڈ کی فلموں میں سرکردہ طور پر ادکاری کرنے سے پہلے وہ سٹیج پر ادکاری کرتے تھے۔منوج باجپئی کو فلم ستیا سے شہرت ملی تھی اور اس کے بعد گینگ آف واسع پور میں بہترین اداکاری پر بھی ان کی خوب پذیرائی ہوئی تھی۔