لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ قومی کلیان منچ اترپردیش کی مہا نگر یونٹ نے ریاست کی راجدھانی میں میونسپل کارپوریشن کی لاپروائی کے سبب متعدد وارڈوں میں پھیلے عوامی مسائل کے تصفیہ کیلئے حضرت گنج واقع گاندھی مجسمہ پر یک روزہ دھرنا دیا۔ اس موقع پر دھرنے کو خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ریاستی صدر سریندر ناتھ ترویدی نے کہاکہ ہر برس کروڑوں روپئے خرچ ہوتے ہی قدیم لکھنؤ کے تقریباً سبھی وارڈوںکی حالت ایک جیسی ہے۔ جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر دیکھے جاسکتے ہیں۔
گندگی کے سبب جب بیماریاں پھیلتی ہیں تب انتظامیہ بیدار ہوتا ہے۔ وہیں سرپرست ٹی ایم گپتانے اپنے خطاب میں میونسپل کارپوریشن کے افسران پر ذات پات کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نظر محض وی آئی پی علاقوں پر رہتی ہے جبکہ پرانے لکھنؤ کی آبادی زیادہ ہے۔ دھرنے کو انیس قریشی، ہرپال سنگھ مونگا، جوہی مرزا، عائشہ قدوائی،
شہزادے عرفان منصوری وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔
دھرنے کی صدارت ضلع صدر عشرت علی و نظامت شہر صدر آدی امت بھارتی نے کی۔ اس موقع پر شہر کمشنر کو مخاطب عرضداشت دی گئی۔