بلیا(بھاشا)ضلع کی ایک عدالت نے اغوااورلوٹ کے ۱۸؍سالہ پرانے ایک مقدمے میں آٹھ ملزمین کو عمر قید کی سزاسنائی ۔استغاثہ کے مطابق بیریا علاقہ کے رانی گنج قصبہ میں ۱۹۹۶میں اسلحہ سے لیس آٹھ بدمعاشوں نے بھرگوناتھ کی کپڑے اور زیورات کی دکان پر لوٹ کی واردات کو انجام دیا تھا اورپنکج وآشیش کواغواکرلیاتھا ۔ واردارت کے دس دن کے بعد پولیس نے آٹھ بدمعاشوںکو گرفتارکرنے کے بعد مغویہ لڑکے کو رہاکرالیاتھا۔ایڈیشنل سیشن جج امرپال سنگھ نے فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے آٹھوں ملزمین شری نواس،جگت یادو، شری بھگوان ،پورن ماسی ، شتروگھن، رام جی،سدامہ اورانل یادوکوقصوروارقراردیتے ہوئے عمر قید اوردس دس ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیاہے۔