رامپور(نامہ نگار)آل انڈیا مسلم فیڈریشن کے عہدیداران اورکارکنان نے صدر جمہوریہ کو ارسال کردہ عرضداشت میںکہا ہے کہ بابری مسجد کی شہادت کے بعد ملک کے مسلمان غیرمحفوظ ہوگئے ہیں ، بابری مسجد کی تعمیر سابق وزیراعظم کے وعدے کی بنیاد پر تعمیر کرائی جائے بابری مسجد سے متعلق مقدمات کی سماعت جلد سے جلد مکمل کی جائے بی جے پی لیڈران کے بیانات پر پابندی کی جائے اوراشوک سنگھم ،ونے کٹیار،مرلی منوہر جوشی ، لال کرشن اڈانی کے خلاف مقدمات کی سماعت فاسٹ ٹریک عدالت میں کرائی جائے اورہندوستان میںتمام مساجد کی حفاظت کی گارنٹی دی جائے۔