لکھنؤ، 8 دسمبر (یو این آئی) اترپردیش کی حکومت نے نوئیڈا ڈولپمنٹ اتھارٹی کے داغی چیف انجینئر یادو سنگھ کو آج معطل کردیا
ہے۔
سرکاری ذرائع نے آج یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ انکم ٹیکس محکمے کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ محکمہ انکم ٹیکس کے ذریعہ گزشتہ ماہ یادو سنگھ کے ٹھکانوں پر مارے گئے چھاپے میں 12 کروڑ روپے سے زائد کی نقدرقم کے علاوہ دو کلو چاندی اور کافی مقدار میں ہیرے جواہرات کے علاوہ 40 فرضی کمپنیوں کا پتہ چلا ہے ۔ یادو سنگھ سے برآمدنقد اور زیورات نامعلوم ذریعہ آمدنی سے حاصل کئے گئے تھے۔
اپوزیشن کی طرف سے یادو سنگھ کے خلاف کارروائی کئے جانے کا مسلسل دباؤ ڈالا جارہا تھا۔
سنیچر کے روز ریاست کے گورنر نے بھی اس معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے کارروائی کرنے کی اپیل کی تھی۔