لاہور: پاکستانی اداکارہ وماڈل سارہ لورین خوبصورت اور پرکشش دِکھنے والی دنیا کی بہترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہو گئیں۔’’موسٹ بیوٹی فل ویمن آف دی ورلڈ‘‘ میں ایک طرف ہالی ووڈ کی انجلینا جولی اوربالی ووڈ کی ایشوریہ رائے شامل ہیں تو دوسری جانب پاکستانی سارہ لورین کو بھی دنیا بھر میں کیے جانے والے سروے میں بہت بڑی تعداد میں ووٹ ملے ہیں۔ دنیا کی خوبصورت اور پْرکشش خواتین میں ہالی ووڈ سے مونیکا بیلوچی، کیٹ اوپٹن، ارینا شایک، میریم اوزریلی، چارلیزتھرون، امبرہیرڈ، ریحانا، انجیلیناجولی، ایشوریہ رائے اورسارہ لورین شامل ہیں۔اس کے علاوہ بھی ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی اداکارائیں اور دنیا کے بیشتر ممالک سے تعلق رکھنے والی ماڈلز کے نام بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ سارہ لورین نے دنیا کی خوبصورت اور پرکشش خواتین کی فہرست میں شامل ہونے کے بعد ’’ایکسپریس‘‘ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے بھی سرپرائز ہے کیونکہ دنیا کی تمام بڑی فلم اورفیشن انڈسٹریوں سے تعلق رکھنے والی اداکارائیں اور ماڈلز کو خوبصورتی اور پرکشش دِکھنے کے مطابق ووٹ دیے جاتے ہیں اور اس کے بعد ہی حتمی فہرست ویب سائٹس پر دی جاتی ہیں لیکن
یہ میرے لیے خوشی کی خبر ہی ہے کہ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی خوبصورت اور پْرکشش دکھنے والی اداکاراؤں کے ساتھ میرا بھی نام شامل کیا گیا ہے۔یہ ایک ایسا سروے ہے جس میں دنیا بھرسے لوگ اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔ اس سلسلہ میں لوگوں کی جانب سے میری خوبصورتی اورپرآف دی ورلڈ‘‘ کے لیے ہالی وڈ بالی وڈ ہی نہیں بلکہ دنیا کے بیشتر ممالک اور خاص طور پر فیشن ورلڈ سے معروف ماڈلز کا بھی انتخاب کیا جاتا ہے اس لیے میرے نزدیک یہ ایک بہت بڑا اور منفرد اعزاز ہے جو مجھے دیا گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں سارہ لورین نے کہا کہ خوبصورت اور پرکشش لوگ ہی شوبز کے مختلف شعبوں میں کام کرتے ہیں لیکن اداکاری پر گرفت اور کردار میں حقیقت کے رنگ بھرنے کا فن تو قدرت کی دین ہیں۔ اس لیے میں اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کو نکھارنے پر بھی خاص توجہ دیتی ہوں۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ جو بھی کردار ادا کروں وہ حقیقت کے قریب ہوتا کہ لوگ میری فنکارانہ صلاحیتوں کوجان سکیں۔