ممبئی(بھاشا)ملک کے سب سے بڑے نجی بینک آئی سی آئی سی آئی بینک نے آئندہ سال یکم جنوری سے بچت اکائونٹ رکھنے والوں کیلئے اپنے اے ٹی ایم فیس میںاضافہ کا اعلان کیاہے ۔نئے ضابطہ کے تحت بینک کے اے ٹی ایم کا ماہ میں پانچ بار مفت استعمال کیاجاسکتاہے جب کہ دیگر بینکوںکے اے ٹی ایم کا تین بارمفت استعمال کیاجاسکے گا۔ بینک نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ صارفین آئی سی آئی سی آئی بینک کے اے ٹی ایم پر صرف پانچ بارمفت استعمال کرسکیں گے جس میں مالیاتی یاغیر مالیاتی استعمال شامل ہیں۔ بینک نے کہا ہے کہ مفت لین دین کی حد کے بعد صارفین کو سروس ٹیک
س کے علاوہ ۲۰؍روپئے فی مالیاتی لین دین کی بنیاد پر ادائیگی کرنا ہوگی اورہر غیر مالیاتی استعمال کیلئے آٹھ روپئے پچاس پیسے کی ادائیگی کرنا ہوگی۔ اسطرح چھ میٹروشہروں ممبئی ، نئی دہلی ، چنئی ، کولکاتا، بنگلور اورحیدرآباد میںآئی سی آئی سی آئی بینک کے علاوہ دوسرے بینک کے اے ٹی ایم میں فی ماہ مالیات یا غیر مالیاتی مفت استعمال کی تعداد کم کرکے تین کردی گئی ہے جس کے بعد صارف کو مالیاتی لین دین کے لئے ۲۰؍روپئے اورغیر مالیاتی لین دین کیلئے آٹھ روپئے پچاس پیسے خرچ کرنے ہوں گے۔غیر میٹروعلاقوں میںاستعمال کے سلسلے میں صارف غیر آئی سی آئی سی آئی بینک کے اے ٹی ایم کافی ماہ پانچ بار مفت استعمال کرسکیں گے۔جس کے بعد فیس کی ادائیگی کرنی ہوگی۔اے ٹی ایم کے استعمال کا معاملہ بیحد متنازعہ رہا ہے کیونکہ بینک کو ایک دوسرے کو انٹرٹرانجیکشن کیلئے فیس اداکرنی ہوتی ہے اس کے علاوہ گزشتہ برس بنگلور میں اے ٹی ایم پر ہوئی لوٹ جیسے واقعات کے بعد اس کی فیس بڑھ گئی ہے جس سے لین دین کی فیس پر چرچہ شروع ہوگئی ہے۔