حال ہی میں کی گئی طبی تحقیق کے مطابق دنیا میں ہر سال ایک لاکھ۷۰ ہزار بچے پانچ سال کی عمر سے پہلے وفات پا جاتے ہیں جبکہ جراثیم کش صابن سے صرف ہاتھ دھونے سے۲۵ فیصد تک جراثیم کے خاتمہ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ صرف صابن سے ہاتھ دھونے کے نتیجے میں سالانہ لاکھوں افراد کو مرنے سے بچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے افراد کو ہاتھ دھونے کے فوائد سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مختلف اقسام کے جراثیم سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا سکے جس سے والدین کی طرف سے اپنے بچوں کی تربیت میں بھی مدد حاصل ہو گی جو شرح اموات میں کمی کا سبب بن سکتی ہے۔