اجودھیا، 9 دسمبر (یو این ائی) بابری مسجد کے الجھے ہوئے مسئلہ کو سلجھانے کے لئے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بابری مسجد انہدام کیس میں سب سے پرانے مدعی ہاشم انصاری سے بات کرکے انہیں مسئلہ کے حل کے لئ
ے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کا یقین دلایا ہے۔
ہاشم انصاری کے بیٹے اقبال انصاری نے کہا “راج ناتھ سنگھ ہی نے سنیچر کو فون کیا تھا انہوں نے ان کی عیادت کی اور یہ دریافت کیا کہ ہم وزیراعظم سے ملنے کے لئے کب دہلی آنا چاہیں گے۔
اقبال نے دعوی کیا کہ سنگھ نے یقین دلایا ہے کہ مسٹر انصاری بابری مسجد کیس کا پرامن حل نکالنے کے ارادہ سے مسٹر مودی کو آگاہ کریں گے۔