نئی دہلی۔ 9 دسمبر (یو این آئی) حکومت نے آج کہاکہ گزشتہ تقریباً تین برس سے آمد کی برآمد پر عائد پابندی آئندہ تین مہینوں کے اندر ہٹ جائیگی۔
وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ نے لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یوروپی یونین نے تقریباً تین سال قبل ہندوستانی آم کی برآمد پر پابندی لگا دی
تھی۔ سرکار نے اس سلسلہ میں کارروائی شروع کردی ہے اور آئندہ دو تین مہینے میں آم کی برآمد کھل جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ یوروپی یونین نے جو اعتراضات درج کرائے تھے انہیں حل کرنے کے ساتھ ساتھ مناسب اقدام کئے جارہے ہیں۔