مظفر نگر(بھاشا)تین نوجوانوں نے سولہ سالہ ایک لڑکی کی مبینہ طورپر آبروریزی کرنے کی ناکام کوشش کی جب لڑکی کے اہل خانہ نے مخالفت کی تونوجوانوںنے ان پرحملہ کرکے انھیںزخمی کردیا۔ یہ واقعہ شاملی ضلع کے ایک گائوںمیں پی
ش آیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ واقعہ کل ضلع کے جھنجھانا تھانہ علاقہ میں پیش آیا۔ ترجمان نے بتایا کہ جب متاثرہ لڑکی کے گھروالے سورہے تھے توملزمین آشو ،عشرت ان کے گھر میں گھس گئے۔ ترجمان نے بتایا کہ مخالفت کرنے پرملزمین نے ان کے ساتھ مارپیٹ کی ۔ جس کے دوران لڑکی کے ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ گئی جبکہ لڑکی کے والداوربھائی معمولی طورپرزخمی ہوگئے۔ ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میںنوجوانوںکے خلاف آبروریزی اور قتل کرنے کی کوشش کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد ملزمین فرار ہوگئے ،جن کوپکڑنے کیلئے پولیس کوشش میں مصروف ہے ۔