۲۸نومبر کو کاکوری علاقے میں پیش آئی تھی واردات
لکھنؤ(نامہ نگار)کاکوری علاقہ میں گذشتہ نومبرماہ میں ایک الیکٹرانک دوکان میں گھس کردوکاندار کے ساتھ مارپیٹ اور لوٹ مار کرنے کے معاملے میں پولیس نے نامزد دوملزمین کوآج گرفتارکیا۔ ایس پی دیہات حبیب الحسن نے بتایاکہ کاکوری کے منڈولی کے رہنے والے راجیش کمار کی درگاگنج علاقے میں الیکٹرانک کی دوکان ہے ۔گذشتہ ۲۸نومبرکی شب وہ اپنی دوکان بندکررہے تھے ۔ اسی درمیان کچھ شہ زور ان کی دوکان میں گھس گئے تھے۔ شہ زوروںنے دوکاندار کے ساتھ مارپیٹ کرتے ہوئے اس کے غلے سے روپئے لوٹ لئے تھے ۔ اس معاملے میں دوکان دارنے بدڈیہا گائوں کے رہنے والے گلاب سنگھ، سبھاش یادو، ذاکر اوراس کے کچھ ساتھیوںکے خلاف نامزدرپورٹ درج کرائی تھی۔ اس معاملے کی تفتیش سی او ملیح آباد شیام کانت ترپاٹھی کررہے تھے تفتیش کے دوران آج صبح کاکوری پولیس نے چھندوئیا گائوں کے پاس سے نامزد دوملزمین گلاب سنگھ اور ذاکر کوگرفتارکیا۔