آل انڈیا مسلم یوتھ کنونشن کی لکھنؤ شاخ کے زیرِ اہتمام جشنِ رحمت اللعالمینؐ سالہا سال سے اسلامیہ کالج لالباغ، لکھنؤ میں تذک و احتشام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اسکا انعقاد ۱۱؍۱۲؍ ربیع الاول کی درمیانی شب میں ہوتا ہے ۔ جشن ؐ کے انعقاد کے سلسلہ میں ایک مشاورتی جلسہ زیرِ صدارت جناب اطہر نبی صاحب ایڈوکیٹ منعقد ہوا۔ جلسہ کا آغاز جناب فضیل احمد صدیقی کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔جلسہ کی نظامت کا فریضہ ڈاکٹر محمد ضمیر صاحب نے انجام دیتے ہوئے تمام امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
جلسہ میں متفقہ طور پر طیٔ ہوا کہ حضرت مولانا عبدالولی فاروقی صاحب جشن میں افتتاحی خطا
ب کریں گے اور حسب سابق حضرت مولانا خالد رشید نظام الدین صاحب فرنگی محلی صبح صادق میں بیانِ ولادت فرمائیں گے۔ علماء اکرام حضرت مولانا محمد ادریس بستوی صاحب اور حضرت مولانا اظہر مدنی صاحب جشنؐ میں عوام سے خطاب فرمائیں گے۔ جلسہ میںجناب ظفریاب جیلانی صاحب ایڈوکیٹ نے جشنؐ کی تیاریوں کا مفصل جائذہ لیا اور اپنے گرانقدار مشوروں سے نوازا۔ موج لکھنؤ اور آفتاب اثر ٹانڈوی نے نعت پاک کے گلہائے عقیدت پیش کئے ۔
مشاورتی جلسہ میںجناب ظفریاب جیلانی صاحب ایڈوکیٹ،جناب ڈاکٹر محمد ضمیر صاحب، جناب چودھری شرف الدین صاحب، سید کفیل احمد صاحب ایڈوکیٹ، جناب دلشاد حسین ایڈوکیٹ، جناب خالد رشید صاحب فرنگی محلی، جناب عبدالولی فاروقی صاحب، جناب حماد انیس نگرامی صاحب، جناب کمال الدین صاحب ایڈوکیٹ، جناب حمید اقبال صدیقی صاحب ایڈوکیٹ ، جناب پیر زادہ شیخ راشد علی مینائی صاحب، جناب عدیل احمد صدیقی صاحب، جناب سید حسیب احمدصاحب، جناب مسعود عالم جیلانی صاحب، جناب سید اطہر نبی صاحب ایڈوکیٹ، جناب انتخاب عالم جیلانی صاحب، جناب محمد حسین خاں صاحب، جناب ڈاکٹر عمار انیس نگرامی صاحب، عیاض احمد صدیقی صاحب،جناب بشیر احمد خاں،جناب ڈاکٹر جمال محمد خاں صاحب،جناب وسیم اﷲ ہاشمی صاحب، جناب محمد عرفان خاں صاحب، جناب شکیل گیاوی صاحب، جناب نوشاد حسین پٹھانیہ صاحب، جناب محمد فاورق صاحب، جناب عشرت علی صاحب، جناب محمد شکیل صاحب، جناب ساجد سعید خاں صاحب،جناب فضیل احمد صدیقی صاحب، جناب سراج اشرف صاحب، جناب سدھارتھ سنگھ صاحب،ڈاکٹر منصور حسن خاں صاحب، جناب آفتاب اثر ٹاندوی، موج لکھنوی، ضیا الحسن پھول صاحب، جناب محمد حامد صاحب و دیگر عمائدین شہر نے شرکت کی۔
جشن ؐ کے تعلق کا ایک اہم پروگرام تقریری مقابلہ کے کنونیر عبدالباسط خاں کے توسط سے ہمیں یہ خبر موصول ہوئی ۔اگلا مشاورتی جلسہ۱۶؍دسمبر ۲۰۱۴ء بروزمنگل ، بوقت شام۶بجے بمقام امیر الدولہ اسلامیہ کالج، لالباغ، لکھنؤ ، منعقد ہوگا۔
الداعی
عبدالباسط خاں