ایڈیلیڈ۔بلے باز فلپ ہیوز کے انتقال کے بعد مایوس آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے ڈیوڈ وارنر 145 کے شاندار سنچری کی مدد سے ہندوستان کے خلاف پہلے ٹسٹ کے پہلے دن یہاں منگل کو چھ وکٹ پر 354 کا بہترین اسکور کھڑا کر مضبوط شروعات کی۔ ہیوز کو خراج عقیدت کے ساتھ شروع ہوئے پہلے ٹسٹ میں ذہنی دبائوکے درمیان میزبان آسٹریلوی ٹیم اپنے کپتان مائیک
ل کلارک کی قیادت میں میدان پر کھیلنے اتری۔ کلارک نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور کھلاڑیوں نے زبردست شروعات کرتے ہوئے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک 89۔2 اوور میں چھ وکٹ پر 354 کا مضبوط اسکور کھڑا کر دیا۔دوسرے نمبر پر بلے بازی کرنے اترے وارنر نے 145 رنز کی زبردست سنچری کھیلی تو کپتان کلارک نے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے سے پہلے 60 رنز کی اننگز کھیلی اور ہندوستانی گیند بازوں کو زبردست ٹسٹ بھی لیا۔ میچ سے پہلے اگرچہ سمجھا جا رہا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم ذہنی دباؤ کی وجہ شاید بہتر کارکردگی نہ کر سکے لیکن میدان پر اترتے ہی میزبان ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر سب کو چونکا دیا۔ فی الحال پانچویں نمبر پر کھیل رہے اسٹیون سمتھ 72 رنز بناکرناٹ آئوٹ کریز پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ دن کا آخری وکٹ برییڈ ہیڈن کی شکل میں ہندوستانی فاسٹ بولر محمد سمیع نے لیا۔سمیع نے ہیڈن کو اکاؤنٹ کھولنے کا موقع نہیں دیا۔ لیکن پہلے مہمان ٹیم کے گیند بازوں کی کارکردگی توقع کے مطابق نہیں رہی۔ تیز گیند باز سمیع نے 17۔2 اوور میں 83 رن پر دو اور آرون 17 اوور میں 95 رنز لٹاکر دو وکٹ لیے۔ ایشانت شرما کی کارکردگی کچھ بہتر رہا اور انہوں نے 20 اوور میں سستی گیند بازی کرتے ہوئے 56 رنز دیے اور ایک وکٹ نکالا۔ اس کے علاوہ کرن شرما نے 23 اوور میں 89 رن دے کر ایک وکٹ لیا۔ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے 145 رنز کی اننگز کھیل کر اپنے آنجہانی ساتھی ہیوز کو خراج عقیدت دی لیکن ہندوستان نے بعد میں جذباتی ماحول کے درمیان شروع ہوئے پہلے کرکٹ ٹسٹ میں تین وکٹ جلدی لے کر واپسی کی۔پہلے بلے بازی کرتے ہوئے وارنر کے دسویں ٹسٹ سنچری کے دم پر آسٹریلیا نے دبدبہ بنا لیا تھا لیکن ہندوستان نے آخری سیشن میں تین وکٹ چٹکاکر واپسی کی۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا کا اسکور چھ وکٹ پر 354 رن تھا۔ایک وقت پر آسٹریلیا نے صرف دو وکٹ پر 258 رن بنا لئے تھے جب وارنر ٹسٹ کرکٹ میں قدم رکھنے والے اسپنر کرن شرما کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد مشیل مارش 41، ناتھن لیون 3 اور بریڈ ہیڈن 0 بھی ٹک نہیں سکے۔پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر اسٹیون اسمتھ 72 رنز پر کھیل رہے تھے۔ اس سے پہلے میچ کی شروعات کافی جذباتی ماحول میں ہوئی۔ آسٹریلوی کھلاڑیوں نے اپنی جرسی پر ہیوز کا ٹسٹ کیپ نمبر 408 پہنا ہوا تھا۔ میچ شروع ہونے سے پہلے ہیوز کو خراج عقیدت دی گئی۔ دونوں ٹیمیں اس ٹسٹ کیپ نمبر 408 کے پیچھے کھڑی ہوئی اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے کالے بینڈ پہنے تھے۔ اسٹیڈیم میں بھی لوگوں نے 63 منٹ تک اس کو سلام کیا۔ ہیوز کو آسٹریلوی ٹیم کا 13 واں رکن بنایا گیا تھا۔ وارنر بھی دو موقعوں پر کافی جذباتی ہو گئے۔ پہلے 63 رن پورے کرنے کے بعد انہوں نے اپنا بلا آسمان میں لہراکر ہیوز کو خراج عقیدت دی۔ میدان پر جمع ناظرین نے کھڑے ہو کر ان کو سلام کیا۔ اس کے بعد آرون کی گیند پر رن لے کر 10 ویں ٹسٹ سنچری مکمل کرنے کے بعد وہ پھر جذباتی ہو گئے۔ کپتان کلارک نے انہیں مضبوطی سے گلے لگا لیا۔ انہوں نے سنچری کا جشن نہیں منایا بلکہ اپنا ہیلمیٹ اتارا، آنسو پوچھے اور بلے بازی کرتے رہے۔وارنر نے تیسرے وکٹ کیلئے کپتان مائیکل کلارک 60 ریٹائرڈ ہرٹ کے ساتھ 118 رن جوڑے۔ کلارک کو کمر کے درد کے پھر ابھرنے کی وجہ میدان چھوڑنا پڑا۔ ایشانت شرما کی ایک شارٹ گیند کھیلتے وقت انہیں درد اٹھا جس سے میچ میں آگے انکیکھیلنے پر خاموشی اختیار کرکے بیٹھے رہ گئے۔ کلارک نے 84 گیندوں کا سامنا کرکے اپنی اننگز میں نو چوکے لگائے۔پہلے دو سیشن کی کشش وارنر کی اننگز رہی جنہوں نے کچھ ظاہر اسٹروکس لگائے۔ وارنر آخر میں 163 گیندوں میں 19 چوکوں کی مدد سے 145 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے کرن کی گیند پر ڈیپ مڈ وکٹ پر شاٹ کھیلا جہاں ایشانت شرما نے ان کا کیچ لپکا۔انہوں نے ہندوستانی تیز گیند بازوں کو خاصی نصیحت دی۔ ورون آرون نے 95 رنز دے ڈالے جبکہ انہیں دو ہی وکٹ ملے۔ سمیع نے 83 رنز دیے جبکہ کرن شرما نے 23 اوور میں 89 رن دے کر ایک وکٹ لیا۔ایشانت نے 20 اوور میں 56 رن دے کر ایک وکٹ لیا۔ انہوں نے سلامی بلے باز کرس راجرز 9 کو آؤٹ کیا جبکہ آرون نے شین واٹسن 14 کو پویلین بھیجا۔ دونوں نے دوسری سلپ میں شکھر دھون کو کیچ تھمائے۔ پہلے سیشن میں ہندوستانی گیندبازوں کو کارکردگی مایوس کن رہی۔ وارنر نے پہلے تین اوور میں چھ چوکے لگائے۔ آسٹریلیا کے 50 رنز صرف آٹھ اوور میں بن گئے۔ایشانت نے راجرز کو آؤٹ کیا جبکہ واٹسن کا آتے ہی شارٹ گیندوں اور بائونسر س کے ساتھ استقبال ہوا۔ آرون اور سمیع نے انہیں ابتدا میں پریشان کیا۔ دوسرے سرے پر اگرچہ وارنر پر روک نہیں لگ رہا تھا جنہوں نے 45 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔واٹسن 19 ویں اوور میں آرون کی گیند پر دوسری سلپ میں دھون کو کیچ دے کر پویلین لوٹے۔ ان آؤٹ ہونے کے بعد کلارک میدان پر آئے جن کا شائقین نے کھڑے ہو کر سلام کیا۔ اس سے پہلے کلارک کو 38 کے اسکور پر زندگی ملی تھی جب آرون نے 36 ویں اوور میں ان کے وکٹ کے پیچھے لپکے جانے کی زوردار اپیل کی تھی۔ اگلے اوور میں وارنر نے سنچری مکمل کی جو 2014 میں ان کا پانچویں سنچری ہے۔ انہوں نے اس کیلئے 106 گیندوں کا سامنا کیا اور 14 چوکے لگائے۔ دو اوور بعد کلارک نے بھی نصف سنچری مکمل کی۔ کلارک نے اس کیلئے 69 گیندیں کھیلی اور آٹھ چوکے لگائے۔ اسی اوور میں دونوں نے 123 گیندوں میں 100 رن کی شراکت پوری کی۔ میزبان ٹیم کے 200 رنز دو اوور بعد پورے ہوئے۔چائے کے بعد آسٹریلیا کے 250 رنز 56 ویں اوور میں بن گئے۔ وارنر نے اسمتھ کے ساتھ 76 گیند میں 50 رن کی ساجھیداری کی۔ وارنر ایک اوور بعد اپنا وکٹ گنوا بیٹھے۔ پویلین لوٹتے وقت انہوں نے اپنا بلا آسمان کی طرف کیا ہوا تھا اور ناظرین نے ان کا تالیوںسے استقبال کیا۔اس کے بعد اسمتھ اور مچل مارش نے 87 رن کی شراکت کرکے 70 ویں اوور میں آسٹریلیا کو 300 رن کے پار پہنچایا۔ چھ اوور بعدا سمتھ نے اپنی نوویں ٹسٹ نصف سنچری 90 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے مکمل کی۔ دوسری نئی گیند لینے کے بعد ہندوستانی گیند بازوں نے واپسی کی۔ آرون نے مارش کو گلی میں کپتان وراٹ کوہلی کے ہاتھوں لپکوایا جبکہ سمیع نے لیون کو پویلین بھیجا۔ سمیع نے بعد میں ہیڈن کو وکٹ کے پیچھے لپکوایا۔آسٹریلوی آل رائونڈر شین واٹسن یہاں پہلے ٹسٹ کے دوران ایڈیلیڈ اوول کے ڈریسنگ روم میں فلپپ ہیوز کا لا کر استعمال کر رہے ہیں۔ واٹسن اس وقت سڈنی کرکٹ گرائونڈ پر موجود ان چار آسٹریلوی کھلاڑیوں میں سے تھے جب ہیوز کو شیفیلڈ شیلڈ میچ کے دوران بائونسر لگا تھا۔ اس چوٹ کی وجہ سے ہیوز کی موت ہو گئی۔ڈریسنگ روم کے اندر اندر سیٹوں کا الاٹمنٹ اس طرح ہوا ہے کہ واٹسن کو ہیوز کی چیئر ملی ہے۔ آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک اپنا سامان ٹام کوپر کے لاکر میں رکھ رہے ہیں جو اس وقت دوسرے سرے پر ہیوز کے ساتھ بلے بازی کر رہے تھے جب اسے چوٹ لگی۔ہیوز کا نام اب بھی ایڈیلیڈ اوول کے لاکر پر لکھا ہے۔ وہ پہلے ٹسٹ میں آسٹریلوی ٹیم کے 13 ویں رکن بنائے گئے ہے۔وہیں دوسری جانبکرکٹ کے ذہن میں ہیوز ہمیشہ ‘6 رن پر ناٹ آؤٹ رہیں گے لیکن آج اس روانہ بلے باز کو ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان جذباتی ماحول میں شروع ہوئے پہلے ٹسٹ قومی ٹیم کا ’13واں رکن بنایا گیا۔ آسٹریلیا نے میچ کیلئے آخری الیون کا اعلان تو تیز گیند باز جوش ہجل وڈ کو 12 واں کھلاڑی بنایا گیا اور کھلاڑی ہیوز کو 13 واں کھلاڑی بنانا چاہتے تھے۔دس دن پہلے شیفیلڈ شیلڈ میچ کے دوران سین ایبٹ کا بائونسر لگنے کے بعد ہیوز نے دم توڑ دیا تھا جس سے پورا ملک غمغین تھا۔پہلا ٹسٹ اگرچہ آج شروع ہو گیا لیکن ہر کسی کی زباں پر ہیوز کا ہی نام تھا۔ ایڈیلیڈ اوول پر موجود ہر شخص نے پورے 63 سیکنڈ تک اس کی یاد میں سلام کیا۔ میچ شروع ہونے کے بعد ڈیوڈ وارنر نے جیسے ہی 63 رن پورے کئے، انہوں نے آسمان کی طرف اپنا بلا لہرایا۔ سنچری مکمل کرنے کے بعد انہیں کپتان مائیکل کلارک نے مضبوطی سے گلے لگایا۔ ہیوز اس وقت 63 رن پر کھیل رہے تھے جب انہیں ایبٹ کا بائونسر لگا تھا۔ دونوں ٹیموں نے آج کالے بینڈ باندھ رکھے تھے۔