منیلا، 23 نومبر:عالمی بنک نے فلپائن کی تاریخ کے سب سے خوفناک طوفان ہیان سے ہونے والی تباہ کاریوں کے پیش نظر اسے اب تک ایک ارب ڈالر کی امداد فراہم کرچکا ہے۔
دو ہفتے قبل آنے والے اس طوفان سے 5235 لوگ ہلاک ہوئے تھے اور تقڑیباً 40 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے تھے۔
عالمی بنک کے علاوہ ایشیائی ترقیاتی بنک نے بھی فلپائن کو 50 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ فلپائن کی حکومت میں شروع میں بازآبادکاری کے عمل کے لئے 5 ارب 80 کروڑ ڈالر کا تخمینہ لگایا تھا۔