نئی دہلی، 10 دسمبر (یو این آئی) اپوزیشن جماعت کے اراکین نے اترپردیش میں مسلمانوں کاجبراً تبدیلی مذہب کرائے جانے کے معاملے میں آج راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے تقریباً 25 منٹ تک وقفہ صفر کی کارروائی معطل رہی۔ایوان کی کارروائی شروع ہونے اور اہم دستاویزات ایوان میں رکھے جانے کے بعد بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے آگرہ میں بجرنگ دل کیذریعہ مسلمانوں کو لالچ دیکر جبراً ہندو بنانے کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی غریبی کا فائدہ اٹھایا گیا ہے۔محترمہ مایاوتی نے کہا کہ آئین تمام مذہب اورطبقوں کو نظر می
ں رکھ کر بنایاگیا ہے اور جان و مال اور مذہب کی حفاظت کی ذمہ داری مرکز اور ریاستی حکومت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی گڑھ میں بھی عیسائیوں کا تبدیلی مذہب کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔