نئی دہلی، 10دسمبر(یو این ا ئی )دہلی میں اسمبلی انتخابات فروری کے دوسرے ہفتے میں ہو سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق جنوری کے پہلے ہفتے میں انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہو سکتا ہے۔ دہلی میں انتخابی مہم کے لئے بی جے پی 300 ممبران پارلیمنٹ کو اتار رہی ہے تو عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کے لئے 200 ریلیاں منعقد کی جا رہی ہیں۔ صاف ہے کہ دہلی میں انتخابی گرمی بڑھنے ہی والی ہے۔بی جے پی و عام ا دمی پارٹی اب غیر ملکی دوروں کے دور کو ختم کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مو
دی ابھی فی الحال غیر ملکی دورے پر نہیں جار ہے ہیں تو دوسری طرف اروند کیجریوال دبئی اور امریکہ سے لوٹنے والے ہیں۔۔بی جے پی کے ایک بڑے لیڈر نے ا ج یہاں بتایا کہ وزیر اعظم نریندرمودی دہلی میں پارٹی کی قیادت کریں گے اور وہ بی جے پی کا چہرہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر ریاستوں میں مسٹر مودی کا جادو خوب چلا ہے اس لئے دہلی میں بھی پارٹی انہیں کو فوکس کرے گی۔عام ا دمی پارٹی کے سینئر لیڈر سنجے سنگھ نے کہا کہ اروند کیجریوال 12 یا 13 دسمبر سے دہلی میں انتخابی مہم کی پھر سے شروعات کریں گے۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ اروند کیجریوال ہر دن دو ریلیاں کریں گے جس میں روڈ شو بھی شامل ہوگا۔ ان کا ہدف دہلی میں 200 ریلیاں کرنے کا ہے۔بہرحال ، دہلی میں یہ انتخابات کافی دلچسپ ہونے والے ہیں اور دہلی باشندگان سردی کے موسم میں بھی سیاسی درجہ حرارت بڑھتا ہوا محسوس کریں گے۔