نئی دہلی،10دسمبر(یو این ا ئی)روس کے صدر ولادیمیر پوتن ہند ۔ روس کے مابین ہونے والی 15ویں سالانہ چوٹی کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئےآج دیر شام نئی دہلی پہنچ رہے ہیں۔مسٹر پوتن وزیر اعظم نریندر مودی سے کل پہلے تنہائی میں ملاقات کریں گے اور اس کے بعد دونوں سربراہان کے مابین وفد کی سطح پر بات چیت ہوگی۔اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان جوہری توانائی و ہائیڈرو کاربن جیسے شعبوں میں اہم معاہدوں پر دستخط ہونے ک
ا امکان ہے۔چوٹی کانفرنس میں میں ا ئندہ 10برسوں کے لئے اقتصادی، سیاسی و سفارتی معاہدوں کا خاکہ تیار کرنے پر بھی اتفاق رائے کیا جا سکتا ہے۔اس بابت وزارت خارجہ نے ا ج یہاں بتایا کہ اس اہم ترین میٹنگ میں دونوں ممالک کے مابین اقتصادی و معاشی شراکت داری کی نئے سرے سے توضیح کی جائے گی۔ اس میں ہند۔ پاک کو ہتھیار فروخت کرنے کا معاملہ بھی اٹھایا جا سکتا ہے۔