شنگھائی، 23 نومبر: چینی وزیر خارجہ وانو یی آج صبح جنیوا روانہ ہوگئے جہاں وہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں مذاکرات میں شرکت کریں گے۔
چینی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر مختصر خبر دی گئی ہے اور مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی ہے۔ ایران کے ساتھ اس بات چیت میں امریکہ، روس، فرانس ، برطانیہ اور جرمنی بھی حصہ لے رہے ہیں۔