نئی دہلی ، 11 دسمبر (یو این آئی) مہاراشٹر میں ناتھو رام گوڈسے کے نا م پر ایک
تنظیم کے ذریعہ یوم شجاعت منائے جانے کی اپویشن نے آج راجیہ سبھا میں شدید مخالفت کی جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی پہلے وقفہ صفر میں دس منٹ اور پھر وقفہ سوال میں 15 منٹ کے لئے ملتوی کرنی پڑی۔کانگریس کے حسین دلوائی نے وقفہ صفر میں یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہاکہ ایک تنظیم نے مہاتما گاندھی کا قتل کرنے والے ناتھو رام گوڈسے کے نام پر مہاراشٹر میں یوم شجاعت منایا جس میں دو سابق ممبران اسمبلی اور ہردوار کے کچھ سنت بھی شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف اس طرح کے پروگرام ہورہیہیں اور دوسری طرف آگرہ میں مذہب تبدیل کرایا جارہا ہے۔مسٹر دلوائی نے کہاکہ انہوں نے مہاراشٹر کے وزیراعلی کو خط لکھ کر اس طرح کے پروگراموں پر روک لگانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی تو نہیں البتہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) یہ کام کرارہا ہے ۔ اس پر بی جے پی کے اراکین مشتعل ہوگئے۔ راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیرمین پی جے کورین نے بی جے پی او رآر ایس ایس کے نام کارروائی میں درج نہ ہونے کی فوری ہدایت دی۔