لکھنؤ(نامہ نگار)موہن لال گنج پولیس نے گزشتہ دیر ماہ سے لڑکی کے ساتھ عصمت دری میں مطلوب ملزم کو جمعرات کو قصبہ سے گرفتا ر کر لیا۔انسپکٹر سنتوش کمار سنگھ کے مطابق سیسنڈی کے کیسری کھیڑا گاؤں کے رہنے والے سوکھ رام کے خلاف تقریباً ڈیڑہ ماہ قبل کوتوالی میں نابالغ کو بہلا پھسلاکر بھگا لے جانے اور عصمت دری کر کے دھمکانے کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔