لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ ٹھاکر گنج کے پیر بخارہ علاقہ میں گزشتہ شب چوروں نے ایک ٹھیکیدار کے گھر کو نشانہ بناتے ہوئے ہزاروں کی نقدی سمیت موبائل، پرس اور قیمتی سامان چوری کر لیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق پیر بخارہ کے محمد اویس ٹھیکیدار ہیں۔ بدھ کی رات وہ اپنے کنبہ کے ساتھ گھر میں سو رہے تھے۔ دیررات چور مکان کے عقبی حصہ کی دیوار پھاند کر گھر میں داخل ہو گئے۔
اور گھر میں رکھے ہزاروں روپئے و موبائل فون لیکر فرار ہو گئے۔ ٹھاکر گنج پولیس نے تحریر لیکر جانچ شروع کر دی ہے۔