نئی دہلی، 12 دسمبر (یو این آئی) راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی)کے سربراہ لالو پرساد یادو نے آج کہاکہ جھوٹ کے سہارے لوگوں کو بڑے بڑے خواب دکھانیکا وعدہ کرکے اقتدار میں آئی مودی حکومت آئندہ چھ ماہ میں گر جائے گی۔
مسٹر یادو نے ایک پروگرام میں کہاکہ ایک ماہ میں غیرملکی بینکوں میں جمع کالا دھن واپس لانے، ہر شخص کے بین
ک کھاتے میں 15 لاکھ روپئے جمع کرنے، دو کروڑ نوجوانوں کو روزگار دینے کا خواب دکھا کر بی جیپی اقتدار میں آئی لیکن اب چھ ماہ گذر چکے ہیں اس لئے لوگوں کی توجہ اصل موضوعات سے ہٹانے کے لئے تبدیلی مذہب جیسے مسائل کھڑے کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آندھی میں کاغذ کا ٹکڑا بھی اڑتا ہے لیکن جب ہوا نکل جاتی ہے تو کوڑا کچڑا زمین پر گر جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں لوگ بی جیپی کے جھانسے میں آگئے۔ انہیں اب اس کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔
آر جے ڈی کے لیڈر نے کہاکہ سوشلسٹوں کا کردار لڑائی کا رہا ہے لیکن اب وہ متحد ہو رہے ہیں اور انہیں متحد کرنے کی ذمہ داری مسٹر ملائم سنگھ یادو کو سونپی گئی ہے۔