لکھنؤ (بھاشا) اتر پردیش میں رواں پیرائی سیشن کے دوران ۱۱۲ شکر ملوں میں گنے کی پیرائی شروع ہوگئی ہے۔ ریاستی حکومت کے ایک ترجمان نے پرنسپل سکریٹری (گنا و شکر صنعت) رہل بھٹنا گر کے حوالے سے بتایا کہ ۱۱۵ شکر ملوں میں سے ۱۱۲ میں گنے کی پیرائی شروع ہوگئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ان میں ۸۹ نجی شعبے، ۲۲امداد باہمی شعبے اور ایک مل ریاستی چینی نگم کی ہے۔ ترجمانے نے بتایا کہ ۷۱ء۵۸۵ لاکھ کوئنٹل گنے کی پیرائی ہو چکی ہے۔ جس سے ۲۵ء۵۳لاکھ کوئنٹل شکر تیار ہوئی ہے۔