شام کے شہر درعا کی جامع مسجد میں باغیوں نے دھماکا خیز مواد سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں مسجد مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بن گئی اور شامی فوج کے دسیوں اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ کے مطابق شامی باغیوں نے درعا شہر میں جامع مسجد عبدالعزیز ابا زید کو اس وقت بارودی سرنگوں سے اڑا دیا جب اس میں سرکاری فوج اور اجرتی قاتلوں کی بڑی تعداد جمع تھی۔
شامی سماجی کارکنوں نے منہدم ہونے والی مسجد کی تصاویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہیں جن میں ملبے کا ڈھیر بنی مسجد دکھائی گئی ہے۔ باغیوں کا کہنا ہے کہ
سجد کے ملبے تلے دب کر اسدی فوج کے دسیوں اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز درعا کی مختلف کالونیوں میں باغیوں اور سرکاری فوج کے درمیان ایک دوسرے پر درمیانے اور بھاری نوعیت کے ہتھیاروں سے حملے کیے تھے تھے۔ جیش الحر نے درعا میں سرکاری فوج کے ایک اہم مرکز پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں اسدی فوج کے درجنوں اہلکار ہلاک اور زخمی ہو گئے۔