گورکھپور (نامہ نگار)سماج وادی پارٹی گورکھپور کے ضلع صدر ڈاکٹرمحسن خان نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ۲۲؍دسمبرکو سماج وادی پارٹی کے قومی صدر ملائم سنگھ یادوکی قیادت میں مختلف جماعتوں کے ساتھ مل کر مرکزی حکومت کے خلاف نئی دہلی کے جنتر منتر پر دھرنادیاجائے گا۔ دھرنے میں سماج وادی پارٹی کے لیڈر ، کارکن اورعہدیدارحصہ لیں گے۔ضلع صدر نے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت کو اقتدار میں آئے ہوئے چھ مہینے کا عرصہ ہوگیا ہے ۔
وزیراعظم نے پارلیمانی انتخابات کے دوران بڑے بڑے
وعدے کئے تھے۔ان کے اچھے دن آنے والے ہیں کے نعرے سے لوٹ کے ووٹرگمراہ ہوگئے تھے انھوں نے کہا کہ ملک کے سامنے بہت سے مسائل ہیں اس لئے پارٹی کے قومی صدر کی قیادت میں۲۲؍دسمبر کو نئی دہلی میں جنترمنترپر ،سیاہ دولت کوواپس لانے ،کسانوں کے مسائل ،بے روزگاری ،گرانی اورسرحد کی حفاظت کے مسئلہ پر دھرنادیاجائے گا۔ضلع صدر نے بتایاکہ گورکھپور سے تقریباپارٹی کے ۲۰۰؍عہدیداران اورکارکنان دہلی روانہ ہوں گے۔