نئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے نئے ڈائرکٹر انل کمار سنہا نے آج کہا کہ وہ نہ (نہ) تو کسی کے دباؤ میں کام کریں گے اور نہ (نہ) ہی کسی بے قصور کا استحصال ہونے دیں گے۔
مسٹر سنہا نے ایک پرائیویٹ چینل کے ایک خاص پروگرام میں کہا کہ انہوں نے کبھی بھی کسی کے دباؤ میں کام نہیں کیا اور نہ (نہ) اب کریں گے۔ ان کا مقصد ایمانداری کے ساتھ اپنیکام کو انجام دینا ہے۔ اتنا ہی نہیں جانچ ایجنسی اس بات کا بھی دھیان رکھے گی کہ کسی بے قصور کا قطعی استحصال نہ (نہ) ہو۔
گزشتہ دو دسمبر کو ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی کے سربراہ کا عہدہ سنبھالنے والے مسٹر سنہا کا یہ پہلا عوامی بیان ہے۔
سابق ڈائرکٹر رنجیت سنہا کے میڈیا کی سرخیوں میں چھائے رہنے سے متعلق سوال اور اس سے سی بی آئی کی شبیہ کو ہونے والے نقصان کے بارے میں سی بی آئی ڈائرکٹرنے کہا کہ جو یہاں نہیں ہے ان کے بارے میں بات کرنا مناسب نہیں ہے۔ جب بھی ہم سرخیاں دیں گے صحیح معاملوں میں دیں گے۔ میں نے اپنے افسران سے کہا ہے کہ وہ غیرجانبدار ہوکر کام کریں۔ اگر ہم ایسے کام کریں گے تو لوگوں کا اعت
ماد بڑھے گا۔
ہزاروں کروڑ روپے کے شاردا چٹ فنڈ گھپلے کے معاملے میں کل ہونے والی گرفتاری کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ“ہم غیر جانبداری سے تفتیش کر رہے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ کچھ لوگ اس سے مطمئن ہوں گے کچھ نہیں۔ لیکن ہم اس کی پروا نہیں کرتے۔ ہاں ہمیں یہ ضرور دھیان رکھنا ہے کہ کسی بے قصور کا استحصال نہ (نہ) ہو۔ جو غلط ہے ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔