لکھنؤ، 13 دسمبر (یوا ین آئی) مرکزی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور و اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ اترپردیش حکومت اگر تبدیلی مذہب روکنے کے لئے سنجیدہ ہے تو قانون کیوں نہیں بناتی۔
مسٹر نقوی نے آج یہاں یو این آئی سے کہا کہ امن و قانون اور ترقی کے محاذ پر مکمل طور پر ناکام ریاستی حکومت تبدیلی مذہب پر سیاست کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکولرازم کا علمبردار بننے والی سماج وادی پارٹی (ایس پی) کو تبدیلی مذہب پر سیاست کرنے کے ب
جائے اسے روکنے کے لئے قانون بنوانا چاہئے۔ انہوں نیدعوی کیا کہ بی جے پی حکمرانی والی ریاست میں تبدیلی مذہب کے خلاف سخت قانون بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اگر حقیقت میں تبدیلی مذہب کے سلسلے میں فکرمند ہے تو بغیر سیاست کے اسے روکنے کے لئے قانون بنانا چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعظم کی کل من کی بات پروگرام میں شرکت
نئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی کل اتوار کو آکاش وانی پر “من کی بات” پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ وزیراعظم اس بار نشیلی اشیاء کے خطرے کے بارے میں بات کریں گے۔
مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا “میں اتوار کی صبح 11 بجے “من کی بات” ریڈیو پروگرام کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا انتظار کر رہا ہوں۔ جیسا کہ میں نے اپنے گزشتہ پروگرام کے بارے میں کہا تھا کہ اس بار میں نشیلی اشیاء کے خطروں سے متعلق بات کروں گا۔
وزیراعظم نے کہا “کئی لوگوں نے اس سلسلے میں اپنے نظریات، ردعمل اور تجربوں سے آگاہ کیا ہے جو ہمارے لئے مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔ میں اس تعاون کے لئے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں”۔