حیدرآباد13دسمبر(یو این آئی)آندھراپردیش کے ضلع گنٹور کے وشنو کونڈی نگر میں پولیس نے ایک مکان پرچھاپا مارکر بڑے پیمانہ پر نقلی سی ڈی کو ضبط کرلیا
۔
رجنی کانت اور سوناکشی سنہا کی حال ہی میں ریلیز فلم لِنگا کی نقلی سی ڈی تیار کرکے فروخت کیا جارہا تھا۔ ایک اطلاع پر پولیس نے اس مکان پر چھاپا مارکر اس فلم کی تین ہزار سی ڈیوں کے علاوہ اڑتالیس ہزار نقلی سی ڈیوں ‘ دو مانیٹرس اور دیگر فلموں کی سی ڈیا ں بھی ضبط کرلیں ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا ۔