مظفرنگر(بھاشا)ایک۴۵سالہ کسان کااس کے اپنے ہی بیٹے نے مبینہ طورپر گولی مارکرقتل کردیا۔یہ واردات اس کسان کے شاملی ضلع کے نیناگلاگائوں واقع مکان کا ہے۔ پولیس نے کہا کہ دیش پال کا کل اس کے ۲۱؍سالہ بیٹے امت کمار نے گولی کراس لئے قتل کردیا تھا۔ کیونکہ اس نے کمار کی لوٹ اورقتل جیسے مختلف جرائم پیشہ سرگرمیوںمیں مبینہ طورپر ملوث ہونے کی مخالفت کی۔پولیس نے کہا کہ واردات کے بعد سے فرار کمار کے خلاف جھنجھاناپولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔