آٹورکشا تھری وہیلر یونین کے پروگرام میں نونیت سکیراکی شرکت
لکھنؤ(نامہ نگار)ہمارے آٹوڈرائیور بھائی سماج میںچھیڑ خانی کی واردات کوروکنے میں بہت مددگار ہوسکتے ہیں۔ وہ کہیں بھی چھیڑ خانی ہوتے دیکھیں توفوراً ۱۰۹۰ پرفون کریں۔ جس سے موقع پرپولیس پہنچ سکے اور متاثرہ کو بچایاجاسکے ۔یہ بات اتوار کورویندرالیہ میں لکھنؤآٹورکشہ تھری وہیلر یونین کی جانب سے منعقد ڈرائیوروںکے فیشن شوکے دوران پہنچے مہمان خصوصی (خواتین تحفظ )آئی جی نونیت سکیرانے کہی۔ انھوںنے لکھنؤ آٹو رکشا تھری وہیلر یونین کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یونین نے ڈرائیوروںکے مفادمیںجوپہل کی ہے وہ بہت پہلے ہونی چاہئے۔یونین نے ڈرائیوروںکوپہلے وردی تقسیم کی۔ اب ڈرائیوروں کا بیمہ کرارہی ہے۔ ڈرائیوربھی بہت پریشانیوںکے دور سے گزرتا ہے ۔ انھوںنے کہا کہ یونین جب بھی مجھے بلا
ئے گی میںضرورآئوں گا۔ اس موقع پرمہمان خصوصی نونیت سکیرانے آٹوڈرائیوروںکو پولیس کے ذریعہ تصدیق شدہ کارڈ تقسیم کیا۔مہمان خصوصی نے ڈرائیورشمبھو ناتھ چوہان، خالد ، سریندر شرماسمیت پچاس آٹوڈرائیوروںکوشناختی کارڈ تقسیم کیااس موقع پرانھوںنے کہا کہ ڈرائیوروںکا شناختی کارڈ پولیس لائن یونین کے دفترمیںملے گا۔
لکھنؤ آٹورکشا تھری وہیلر یونین کے ذریعہ رویندرالیہ میں منقعد پروگرام کے دوران سیکڑوں ڈرائیوروں کا مفت بیمہ کیا گیا۔ اس موقع پریونین کے صدر پنکج دیکشت نے کہا کہ ایک ہزار سے زائد آٹوڈرائیوروںنے بیمہ کرالیا ہے ۔انھوںنے بتایاکہ ڈرائیوروں کادودولاکھ کامفت حادثاتی بیمہ کیا گیاجس کی قسط یونین کی جانب سے دی جائے گی۔جوایک برس کیلئے ہوگی۔
آٹو ڈرائیوروںکے کردارکومزید مضبوط بنانے اوربہتر سماج میںآٹوڈرائیوروںکی حصہ داری بڑھانے کے مقصد سے لکھنؤ آٹورکشا تھری وہیلر یوین نے پکیوز ورلڈ کے ساتھ مل کررویندرالیہ میںجلسہ کااہتمام کیا۔ اس موقع پرتقریباً۱۵آٹو ڈرائیوروںنے سماج میں جڑنے کیلئے فیشن شوکااہتمام کیا۔جس میں سونو، راج، سنجے، عرفان،آصف سمیت درجنوں ڈرائیوروںنے حصہ لیا ۔ اس موقع پر حصہ لینے والوںکو انعام دے کرسرفراز کیاگیا۔
رویندرالیہ میں منعقد پروگرام کے دوران لکھنؤ آٹورکشا تھری وہیلر یونین کے صدر پنکج دیکشت نے مہمان خصوصی کوگیارہ نکاتی مسائل کی عرضداشت سونپی۔