نئی دہلی، 15ادسمبر(یو این آئی) ترنمول کانگریس کے اراکین نے مغربی بنگال میں پارٹی کے لیڈر اور ریاستی ٹرانسپورٹ کے وزیر کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت اور حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جیپی)پر مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی) کا بیجااستعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ کیا۔
ٹی ایم سی کے ڈیرین اوبرائن نے وقفہ صفر شروع ہوتے ہی یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ویسے تو ملک ت
بدیلی مذہب اور پٹرول کی قیمت وغیرہ جیسے اہم موضوعات ہیں لیکن ان کی پارٹی ایک اور اہم معاملہ اٹھانا چاہتی ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے صدر امت شاہ سی بی آئی کے لئے اسکرپٹ لکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سی بی آئی سیاسی انتقامی جذبہ سے کام کررہی ہے۔ اراکین نے کہا کہ انہوں نے اس مسئلہ پر بحث کے لئے نوٹس دیا ہے۔ ٹی ایم سی کے کچھ اراکین سی بی آئی کو آزاد کرو کے نعرے لگاتے ہوئے اسپیکر کی نشست کے قریب پہنچ گئے۔