نئی دہلی:گورکھپور سے بی جے پی کے رہنما یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو ایک بار پھر متنازع بیان دیا ہے. انہو
ں نے کہا کہ چھ دسمبر کا واقعہ فخر کی بات ہے.
واضح رہے کہ چھ دسمبر 1992 کو کارسیوکوں نے متنازعہ بابری ڈھانچہ کو ڈھا دیا تھا. یوگی کا بیان ایسے وقت آیا ہے جب اتر پردیش کے آگرہ میں مسلمانوں کے مبینہ تبدیلی مذہب کو لے کر تنازعہ بنا ہوا ہے.
اس سے پہلے یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا تھا کہ آگرہ میں مسلم خاندانوں کی طرف سے گھر واپسی میں کچھ بھی غلط نہیں ہے. وہ لوگ رضاکارانہ طور پر ہون کر رہے تھے. کیا کوئی کسی کو باندھ کر ہون کرواتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ علی گڑھ میں 25 دسمبر کو ‘گھر واپسی’ پروگرام وہ بھی حصہ لیں گے. یہ پروگرام 12-15 سالوں سے مسلسل ہوتا آ رہا ہے. ہر سال دو چار ہزار لوگوں کی گھر واپسی ہوتی ہے.