خواتین حسن نکھار کرنے کیلئے کیا کیا جتن کرتی ہیں لیکن انہیں یہ خبر نہیں کہ ان کے ہاتھ میں موجود موبائل ان کی خوبصورتی کا دشمن ہے۔ ذیل میں بیان کروریسرچ رپورٹ شاید خواتین کو موبائل فون کے حد سے زیادہ استعمال سے نجات دلاسکے۔ خواتین مختلف قسم کی کریموں اور لوشن سے اپنے چہرے کو شاداب رکھنے کی بھر پور اور کامیاب کوشش کرتی ہی رہتی ہیں لیکن جب چہرے پر جھریاں نمایاں ہوجاتی ہیں تو اس کوشش میں اضافہ کوششیں بھی شامل کرنا پڑتی ہیں کہ پہلے جھریاں کو چھپاؤ پھر میک اپ کرو۔ ایسی مواقع پر خواتین نانی دادی کے ٹوٹکوں اور طرز زندگی کو یاد کرتی ہیں جو میک اپ سے دور رہنے کی وجہ سے بڑھاپے میں بھی حسین نظرآیا کرتی تھیں۔ خالص غذا اور قدرتی اشیاء کے استعمال کی بدولت ان کی جلد تروتازہ نظرآتی تھی۔ جدید تحقیق سے
ثابت ہوا ہے کہ چہرے کی جھریاں کی وجہ عمر میں اضافہ یا میک اپ پراڈکٹس کے حد سے زیادہ استعمال کے علاوہ بھی کچھ ہو سکتی ہے۔ برطانوی ماہرین صحت نے بتایا کہ جدجد موبائل فون خواتین کے چہرے پر جھریوں کا باعث بن رہے ہیں۔یہ مضر ۱۸ مہینے کی تحقیق کے بعد سچ ثابت ہواہے۔
خواتین کے حسن کا سب سے بڑا دشمن اسمارٹ فون کوقرار دیا جارہاہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چھوٹی اسکرین پر دیر تک دیکھنے سے ٹینشن کی کیفیت پیدا ہوتی ہے۔ چہرے کی جلد میں تبدیلی آتی ہے خاص طور پر بھوں کے سکڑنے کا عمل شدید حد تک واقع ہوتا ہے جو پورے چہرے کی جلد کو متاثر کرتا ہے۔ لندن اور جنوب مشرقی برطانیہ میں لڑکیوں کی بڑی تعداد کو اسمارٹ موبائل کے اسمارٹ موبائل کے استعمال کے وجہ سے چہرے پر جھریوں کا سامنا کرنا پڑتاہے۔لندن کی بیوٹی تھراپسٹ نکولا جوز بتاتی ہے کہ گذشتہ دیڑھ سال کے دوران ان کے پاس ایسی درجنوں لڑکیاں آچکی ہیں جو کم عمری میں ہی جھریوں کا شکار ہوگئی ہیں۔ جوزے ان لڑکیوں سے ان کی مصروفیات اور عادات کی تفصیل اکٹھی کی اور اس نتیجے پر پہنچی کہ یہ آئی فون کا ردعمل ہے اس حوالہ سے انھوں نے ٹکنالوجی اور صحت کے ماہرین سے بھی مناسب مشاورت کی جس کے بعد اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ چھوٹی اسکرین پر دیکھنے میں زیادہ وقت صرف کرنے سے یہ رد عمل ضرور ہوتا ہے۔